Grand Canyon, AZ

یہ دنیا ﷲ كی قدرت كے كرشمات سے سرشار ہے۔ گرنینڈ كینین بھی ان كرشمات میں سے ایك ہے۔ اس وادی كو كالوراڈو ندی كے نیچے پتھروں كو پانی نے اندازاً ٥ یا ٦ ملین سالوں میں تراشا ہے۔ گرینڈ كینین كی لمبائی٢٧٧ میل (٤٤٦ كلومیٹر) اور چوڑائی ١٨ میل (٢٩ كلومیٹر) ہے اور گہرائی ٦٠٩٣ فٹ (١٨٥٧ میٹر) ہے۔ گرینڈ كینین، امریكہ كی ریاست اریزونا میں واقع ہے اور اس كینین كو نیشنل پارك كا درجہ حاصل ہے